جے یو آئی (س) ایبٹ آباد کے انتخابات، مولانا محمد سعید امیر دوئم منتخب

ہفتہ 25 نومبر 2017 15:01

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2017ء) جمعیت علماء اسلام (س) ضلع ایبٹ آباد کے انتخابات مکمل مولانا محمد سعید امیر دوئم منتخبہو گئے۔ جمعیت علماء اسلام (س) ضلع ایبٹ آباد کا ضلعی اجلاس کالا پل جامع مسجد مدنی میں مولانا سید یوسف شاہ صابری کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کثرت رائے سے تنظیم سازی مکمل کی گئی جس میں مولانا محمد سعید امیر دوئم، حاجی بیدار بخت خان امیر سوئم، امجد خان جدون امیر چہارم شامل ہیں، ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا سید صدیق، ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا حافظ محمد جمیل، سوئم محمد ذوالفقار، سیکرٹری اطلاعات اول حافظ عثمان، دوئم قاری سید عبدالقادر شاہ، سیکرٹری مالیات عبدالجلیل، سالار اعلیٰ جمیل اختر کو منتخب کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :