نیب کی ہری پور یونیورسٹی میں بھرتیوں کی شفافیت بارے انکوائری شروع

ہفتہ 25 نومبر 2017 15:01

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2017ء) نیب کی ٹیم نے ہری پور یونیورسٹی کے قیام سے اب تک ہونے والی عارضی و مستقبل بھرتیوں کی شفافیت جانچنے کیلئے انکوائری شروع کر دی ہے۔ اس حوالے سے متعلقہ ریکارڈ اور معلومات بھی حاصل کرلی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب انکوائری میں غیر شفافیت کا کوئی ثبوت ملا تو معاملہ نیب عدالت منتقل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ نیب کی ٹیم نے مبینہ طور پر شکایت موصول ہونے پر ہری پور یونیورسٹی میں گذشتہ پانچ سالوں کے دوران عارضی و مستقل بھرتیوں کے ریکارڈ کی چھان بین شروع کر دی ہے اور اس ضمن میں یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کے ذمہ داران سے مطلوبہ ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے جس کی یونیورسٹی کے مجاز حکام نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ لوگوں نے یونیورسٹی میں ہونے والی عارضی و مستقل بھرتیوں کے حوالے سے 2015ء کو نیب کو درخواست دی جس پر انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔ٹیم نے بعض لوگوں سے انٹرویوز کے علاوہ کچھ ریکارڈ بھی حاصل کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :