ایوان تجارت ایبٹ آباد کا اجلاس، تاجر برادری کا دہرا ٹیکس دینے سے انکار

ہفتہ 25 نومبر 2017 15:01

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2017ء) ایوان تجارت ایبٹ آباد کے صدر نعیم اعوان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں تمام عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں صدر ایوان تجارت نے پشاور میں ایکسائز ڈائریکٹر جنرل اور سیکرٹری ایکسائز کے ساتھ پروفیشنل ٹیکس پر ہونے والے فیصلوں پر بریفنگ دی۔انھوں نے بتایا کہ مرکزی تنظیم انجمن تاجران خیبر پختونخوا کے صدر ملک مہر الہیٰ اور دیگر کابینہ اراکین نے پروفیشنل ٹیکس پر محکمہ ایکسائز کے افسران سے مذاکرات کئے۔

(جاری ہے)

مذاکرات میں واضح کیا گیا کہ پروفیشنل ٹیکس پروفیشنل لوگوں پر عائد ہوتا ہے جبکہ ٹریڈ ٹیکس ہم سے ضلعی اور تحصیل حکومتیں وصول کر رہی ہیں اس لیے تاجر برادری کسی طور پر بھی دہرا ٹیکس نہیں دے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز نے ایکسائز افسران اور تاجر برادری پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں تاجروں کے تمام ڈویژنز کو نمائندگی دی گئی ہے، فیصلوں کی روشنی میں فریقین عمل درآمد کے پابند ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی کے فیصلے تک ایکسائز اہلکار کسی بھی علاقے میں ٹیکس جمع کرنے نہیں جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :