کمیلا میں بجٹ چیکنگ پراسس کے حوالہ سے سیمینار

ہفتہ 25 نومبر 2017 15:01

کوہستان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2017ء) کوہستان میں بجٹ چیکنگ پراسس کے حوالہ سے کمیلا کے مقامی ہوٹل میں ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ سٹیزن نیٹ ورک فار بجٹ اکائونٹیبلٹی کی طرف سے منعقد ہونے والے سیمینار میں سیاسی زعماء، سرکاری افسران، سوشل ایکٹوسٹس اور انجمن تاجران سے تعلق رکھنے والے 20 کے قریب شرکاء نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ایس آر ایس پی کے فوکل پرسن منظور احمد نے شرکاء کو بجٹ بنانے کے حوالہ سے بحث کی دعوت دی۔ شرکاء نے مذہبی نکتہ نظر، تعلیم، غربت اور گھریلو بجٹ سے ملکی بجٹ جیسے موضوعات پر سیر حاصل بحث کی اور اس کی اہمیت و ضرورت پر روشنی ڈالی۔ واضح رہے کہ قبل ازیں 2016ء میں بھی اسی طرح کے ڈسٹرکٹ لیول کا پروگرام منعقد کیا گیا تھا جس سے لوگوں میں شعور اجاگر کرنے میں بڑی مدد ملی۔

متعلقہ عنوان :