ملک بھرمیں تحریک لبیک کے کارکنوں کے مظاہرے، آرمی چیف کا وزیر اعظم سے ٹیلی فونک رابطہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 25 نومبر 2017 14:58

ملک بھرمیں تحریک لبیک کے کارکنوں کے مظاہرے، آرمی چیف کا وزیر اعظم سے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 نومبر 2017ء) : فیض آباد میں آج صبح تحریک لبیک کے کارکنوں اور مظاہرین کے خلاف آپریشن کیا گیا ۔ آپریشن میں پولیس اور ایف سی کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔ فیض آباد میں آپریشن کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں تحریک لبیک کے حامیوں نے احتجاج اور مظاہرے شروع کر دئے ۔

(جاری ہے)

کشیدہ صورتحال کے پیش نظر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ ٹیلی فونک رابطے میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسلام آباد دھرنے کو پُرامن طریقے سے سنبھالنے کی تجویز پیش کی۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دونوں طرف سے تشدد کے بغیر ہی اس معاملے کو سنبھالا جائے کیونکہ تشدد اور انتشار قومی مفاد اور ہم آہنگی کے منافی ہے۔

متعلقہ عنوان :