کوئٹہ میں دھماکے میں 4 افراد جاں بحق ،ْ 20 زخمی

دھماکے کے مقام کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں

ہفتہ 25 نومبر 2017 14:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2017ء) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سریاب روڑ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، دھماکا بس ٹرمینل کے پاس ہواتاہم فوری طور پر اس کی نوعیت کا اندازہ نہ ہوسکا۔دھماکے کے مقام کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی گاڑی سریاب روڈ سے گزر رہی تھی، جب مبینہ طور پر خودکش دھماکے کے ذریعے اسے نشانہ بنایا گیا۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی اداروں کے رضا کار بھی اس مقام پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنا شروع کیا۔دوسری جانب سول ہسپتال کے ترجمان وسیم بیگ کے مطابق دھماکے کے بعد ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی، متاثرہ مقام سے متعدد افراد کو شعبہ ایمرجنسی میں منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے 4 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی جبکہ 20 زخمی بھی ہسپتال لائے گئے۔واقعہ کے بعد ڈی آئی جی کوئٹہ عبد الرزق چیمہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی اور ہم نہیں تو ہمارے بعد کوئی اور اس آپریشن کو اپنے منطقی انجام تک پہنچائے گا۔بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ صوبے میں اس وقت جنگ کی صورت حال ہے ،ْجب ہم پر حملہ کیا جاتا ہے تو ہم بھی اپنے حدف تک پہنچتے ہیں اور انہیں ان کے انجام تک پہنچاتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہم واقعہ کے پیچھے ملوث افراد کو بھی انکے انجام تک پہنچا کر رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :