رواں سال سیمنز پاکستان انجینئرنگ کمپنی کو 1.103ارب کا منافع

ہفتہ 25 نومبر 2017 14:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2017ء) رواں سال کے ابتدائی 9 مہینوں میں سیمنز پاکستان انجینئرنگ کمپنی کو 1.103ارب روپے کا منافع حاصل ہوا ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کی طرف سے جاری کر دہ تفصیلات کے مطابق بورڈ آف ڈائریکٹر زکے اجلاس میں فی حصص 75روپے منا فع دینے کا فیصلہ کیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق کمپنی کی فی حصص آمدنی 133.79روپے تک کم ہوگئی ہے۔گذشتہ سال اسی ہفتے کے دوران فی حصص آمدنی 255.12روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ اس عرصے میں کمپنی کے نیٹ سیل اور خدمات میں 14.552ارب روپے کا اضافہ ہوا تھا۔ اسی طرح سیل اور خدمات کا حجم 12.118ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :