*کامرس نیوز

آئی سی ای میں روئی کے نرخوں میں 1 فیصد اضافہ

ہفتہ 25 نومبر 2017 14:42

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2017ء) انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میں 1 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی اور بہتر امریکی برآمدی ڈیٹا رپورٹ ہے۔

(جاری ہے)

ایکسچینج میں مارچ کیلئے روئی کے سودے 0.79 سینٹ (1.11 فیصد ) اضافے کے ساتھ 71.93 سینٹ فی پونڈ طے پائے۔ایکسچینج میں روئی کی کل 22960 گانٹھوں کا کاروبار ہوا جو گزشتہ روز کی نسبت 20269 گانٹھیں کم ہیں۔