پشاور: ایڈیشنل آئی جی اشرف نور پر خودکش حملے کا مقدمہ درج

ہفتہ 25 نومبر 2017 14:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2017ء) حیات آباد میں ایڈیشنل آئی جی محمد اشرف نور پر خودکش حملے کا مقدمہ انسداد دہشت گردی پولیس اسٹیشن میں درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پشاور کے علاقے حیات آباد میں ایڈیشنل آئی جی اشرف نور کی گاڑی پر خودکش حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایڈیشنل آئی جی موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ حیات آباد خودکش حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں ایس ایچ او حیات آباد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے جس میں دہشت گردی اور قتل و اقدام قتل کی دفعات شامل ہیں۔