فیصل آباد:پولیس مقابلے میں کالعدم ٹی ٹی پی کی5 دہشت گرد ہلاک،4 فرار

سرگودھا روڈ پر 8مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو نہ رکنے پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا دہشت گردوں کے قبضے سے 2 کلاشنکوفیں،پستول،3 کلو بارودی مواد اور دیگر سامان برآمد

ہفتہ 25 نومبر 2017 14:40

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2017ء) سی ٹی ڈی سے مقابلے کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 4 دہشت گرد مارے گئے۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے گزشتہ رات فیصل آباد میں دہشت گردوں کے داخلے کی اطلاع پر سرگودھا روڈ پر ناکہ بندی کی جس کے دوران مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا جس پر موٹر سائیکل پر سوار 7 سے 8 دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک جبکہ باقی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقعے کے بعد علاقے میں پولیس کی بھاری نفری طلب کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا اور فرار دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے جو فیصل آباد میں بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 2 کلاشنکوفیں، پستول، 3 کلو بارودی مواد، ڈیٹونیٹر اور 2 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :