چین : ریموٹ سنسنگ مواصلاتی سیارہ خلاء میںچھوڑ دیا گیا

ہفتہ 25 نومبر 2017 14:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2017ء) چین نے ایک ریموٹ سنسنگ مواصلاتی سیارہ خلاء میںچھوڑ دیا۔چینی خبررساںادارے کے مطابق جنوب مغربی صوبہ سی چوآن میںشی چانگ مواصلاتی سیارہ لانچ سنٹرسے لانگ مارچ - 2C راکٹ پر ایک ریموٹ سنسنگ مواصلاتی سیارہ خلاء میںچھوڑا گیا۔

(جاری ہے)

مواصلاتی سیارہ طے شدہ مدارمیںداخل ہوچکاہے۔چینی خلائی ادارے کی جانب سے اس مشن کوکامیاب قراردیاگیاہے۔مواصلاتی سیارہ برقی مقناطیسی تحقیقات اور دیگر تجربات سرانجام دے گا۔لانگ مارچ راکٹ کی قسم کے لانچ کایہ 256 واںمشن ہے۔

متعلقہ عنوان :