چین اور فرانس دونوں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن ہیں،چین اسٹر ٹیجک لحاظ سے فرانس کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، دونوں کے درمیان جامع تعاون کو گہرائی تک پہنچانے کی وسیع گنجائش ہے ،چین اور وسطی و مشرقی یورپی ممالک کے تعاون سے علاقائی ممالک کیلئے ترقی ہو گی ،یورپ کی متوازن ترقی کو فروغ دیا جائے گا

چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ کی فرانسیسی وزیر خارجہ سے ملاقات میں گفتگو

ہفتہ 25 نومبر 2017 14:30

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2017ء) چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ نے کہا ہے کہ چین اور فرانس دونوں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن ہیں،چین اسٹرٹیجیک لحاظ سے فرانس کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، دونوں کے درمیان جامع تعاون کو گہرائی تک پہنچانے کی وسیع گنجائش ہے ،چین اور وسطی و مشرقی یورپی ممالک کے تعاون سے علاقائی ممالک کے لئے ترقی ہو گی اور یورپ کی متوازن ترقی کو فروغ دیا جائے گا۔

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ اور فرانس کے وزیرِ خارجہ جین یویس لی دریئن کے درمیان ب بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ملاقات ہوئی۔ جس میں وزیراعظم لی کی چیانگ نے کہا کہ چین اور فرانس دونوں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن ہیں۔

(جاری ہے)

طویل عرصے سے باہمی تعلقات چین کے دیگر مغربی ترقی یافتہ ممالک کے تعلقات سے بڑھ کر ترقی کر رہے ہیں۔

چین اسٹرٹیجیک لحاظ سے فرانس کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔چین فرانس کے ساتھ مستحکم اور خوشگوار ترقی کے حامل چین فرانس تعلقات کو مشترکہ طور پر مسلسل آگے بڑھانے کا خواہشمند ہے۔ وزیراعظم لی نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور فرانس کے درمیان جامع تعاون کو گہرائی تک پہنچانے کی وسیع گنجائش ہے ۔چین فرانس کے ساتھ سول جوہری توانائی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانا چاہتا ہے اور موسمیاتی تبدیلیوں سے مشترکہ طورپر نمٹنے اور پیرس معاہدے پر عملدرآمد کے حوالے سے مثبت کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔

ایک کھلی عالمی معیشت کی حوصلہ افزائی اور کثیرالطرفہ پسندی کا تحفظ کیا جائے گا،دنیا کے امن و استحکام اور عالمگیریت کی صحت مند ترقی میں نئی قوت ڈالی جائے گی۔لی کھہ چھیانگ نے کہا کہ چین یورپ کی یکجہتی کا حامی ہے۔امید ہے کہ چین اور وسطی و مشرقی یورپی ممالک کے تعاون سے علاقائی ممالک کے لئے ترقی ہو گی اور یورپ کی متوازن ترقی کو فروغ دیا جائے گا۔

فرانس کے وزیرِ خارجہ جین یویس لی دریئن نے کہا کہ فرانس اور چین دنیا کے امن و استحکام کے تحفظ اور مشترکہ ترقی و خوشحالی کے فروغ پر گامزن ہیں۔ فرانس چین کے ساتھ اعلی سطحی روابط کو برقرار رکھنا اور سول جوہری توانائی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانا چاہتا ہے ۔موسمیاتی تبدیلیوں سے مشترکہ طور پر نمٹا جائے گا۔اور یورپ اور چین کے ساتھی کے تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے گا۔