وزیراعلی سندھ نے کراچی میں مدین الحکمت روڈ کا افتتاح

سندھ کو وسائل کی کمی کا سامنا ہے،ترقیاتی کاموں کی بہت ضرورت ہے،وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ

ہفتہ 25 نومبر 2017 14:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2017ء) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں مدین الحکمت روڈ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترقیاتی کاموں کی بہت ضرورت ہے، سندھ کو وسائل کی کمی کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں مدین الحکمت روڈ کا افتتاح کردیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دسمبر میں کراچی میں مزید میگا پروجیکٹس کا آغاز کیا جائے گا۔چینی کے معاملے پر وزیراعلی نے کہاکہ جب دنیا میں چینی مہنگی تھی تو حکومت نے برآمد پر پابندی لگادی،اب بھی ڈیڑھ ملین ٹن چینی موجودہے،اس معاملے پر وفاق کاساتھ دینے کے لئے تیار ہیں لیکن گنے کی قیمت کسی صورت کم نہیں ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :