چک جھمرہ،پرانی دشمنی پر باپ قتل، بیٹا زخمی، ملزمان فرار

ہفتہ 25 نومبر 2017 14:30

چک جھمرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2017ء) چک جھمرہ کے علاقہ میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ شروع کر دی ، ساٹھ سالہ پیر صابر شاہ جاں بحق اور انکا بیٹا زخمی ہو گیا ۔ ہفتہ کو چک جھمرہ کے علاقہ میں مسلح افراد نے پیر صابر شاہ نامی شخص کے گھر پر حملہ کردیا۔ملزمان نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرواکر گھر کا دروازہ کھلوایا۔

(جاری ہے)

دروازہ کھلتے ہی ملزمان گھر میں جا گھسے اور فائرنگ شروع کر دی جس سے گولیوں کی زد میں آ کر ساٹھ سالہ پیر صابر شاہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ جبکہ ملزمان نے متوفی کے بیٹے اعجاز شاہ کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر فرار ہو گئے۔بتایاجاتا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے پرانی دشمنی کی رنجش پر اپنے مخالف کے گھر پر حملہ کیا اور اسے قتل کردیا۔

متعلقہ عنوان :