پیمرا نے فیض آباد آپریشن کی لائیو کوریج سے میڈیا کو روک دیا

میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ 2015 کے تحت لائیو آپریشن کی کوریج بند کی جائے ‘ میڈیا ہائوسز اپنے اسٹاف کی سیکیورٹی یقینی بنائے

ہفتہ 25 نومبر 2017 14:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2017ء) پیمرا نے فیض آباد آپریشن کی لائیو کوریج سے میڈیا کو روک دیا۔ پیمرا نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ 2015 کے تحت لائیو آپریشن کی کوریج بند کی جائے ‘ میڈیا ہائوسز اپنے اسٹاف کی سیکیورٹی کو یقینی بنائے ‘ سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ان کی لائیو کوریج سے آپریشن کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ہفتہ کو پیمرا نے میڈیا کو فیض آباد آپریشن کی لائیو کوریج سے روک دیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے حکم میں پیمرا نے کہا کہ میڈیا کو ڈ آف کنڈکٹ 2015ء کے تحت آپریشن کی لائیو کوریج بند کی جائے۔ میڈیا ہائوسز اپنے اسٹاف کی سیکیورٹی کو یقینی بنائیں۔ پیمرا نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ان کو یقینی بنائیں۔ پیمرا نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ان کی حکمت عملی کو لائیو نہیں دکھا سکتے ہیں۔ اس سے سیکیورٹی فورسز کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ میڈیا کو اجازت دی گئی کہ رپورٹنگ کی جا سکتی ہے لیکن سیکیورٹی فورسز کی لائیو پوزیشنز کو نہ دکھایا جائے۔ …

متعلقہ عنوان :