وزیراعظم فوری وزیرقانون کی برطرفی کا اعلان کریں، دانشمندی سے کا م نہ لیا گیا توحالات کشیدہ ہوں گے

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت دھر نا مظاہرین کیخلاف آپریشن پر ردعمل

ہفتہ 25 نومبر 2017 14:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2017ء) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ وزیراعظم فوری وزیرقانون زاہدحامدکی برطرفی کا اعلان کریں، دانشمندی سے کا م نہ لیا گیا توحالات کشیدہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں دھر نا مظاہرین کیخلاف آپریشن کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت نے کہا کہ وزیراعظم فوری وزیرقانون زاہدحامدکی برطرفی کا اعلان کریں، دھرنے سے متعلق وزیراعظم خود صورتحال کو مانیٹر کریں۔

چوہدری شجاعت نے کہا وزیراعظم دھرنا منتظمین سے براہ راست مذاکرات کریں، دانشمندی سے کام نہ لیا گیا تو حالات کشیدہ ہوں گے۔انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کوموقع پرپہنچ کرمذاکرات کرنے چاہئیں، موجودہ صورتحال کوسنجیدگی سیکنٹرول کرناچاہیے، توجہ دیں ہنگامہ آرائی کسی سانحے میں تبدیل ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :