داتا دربار کے باہر مشتعل کارکنوں نے حکومت کے خلاف نعرے بازی،گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ بند، شاہدرہ پولیس اسٹیشن پر شدید پتھرائو ، تھانے کے شیشے ٹوٹ گئے، گاڑیوں کو نقصان پہنچا

ہفتہ 25 نومبر 2017 14:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2017ء) مشتعل مظاہرین نے لاہور میٹرو بس بند کر دی‘ داتا دربار کے باہر مشتعل کارکنوں نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور گوجرانوالہ اور شیخوپورہ روڈ بند کر دی۔ مظاہرین نے شاہدرہ پولیس اسٹیشن پر شدید پتھرائو کیا جس سے تھانے کے شیشے ٹوٹ گئے اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو مذہبی رہنمائوں نے فیض آباد آپریشن کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے میٹرو بس سروس بلاک کر دی۔

داتا دربار کے باہر مشتعل کارکنان نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ٹائر جلا کر گوجرانوالہ اور شیخوپورہ روڈ بند کر دی۔ مظاہرین نے شاہدرہ پولیس اسٹیشن پر شدید پتھرائو کیا جس سے پولیس کی گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔ مظاہرین کی بڑی تعداد کے باعث پولیس حالات کنٹرول کرنے میں تاحال ناکام ہے۔ …

متعلقہ عنوان :