ملک بھر میں تحریک لبیک کا احتجاج ; فیصل آباد سے لاہور کے لیے نکلی بارات راستے میں پھنس گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 25 نومبر 2017 14:18

ملک بھر میں تحریک لبیک کا احتجاج ; فیصل آباد سے لاہور کے لیے نکلی بارات ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 نومبر 2017ء) : اسلام آباد میں آج تحریک لبیک کے دھرنے کے مظاہرین کے خلاف آپریشن کیا گیا ۔اس آپریشن کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں تحریک لبیک کے کارکنان اور حامیوں نے احتجاج کرنا شروع کر دیا جبکہ مظاہرین اور پولیس کے مابین تصادم کی خبریں بھی سامنے آئیں۔

(جاری ہے)

مظاہروں اور احتجاج کے باعث ملک کے مختلف شہروں میں کئی راستے بند ہیں جن سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

سڑکیں بند ہونے کے باعث فیصل آباد سےلاہور کے لیے نکلی بارات بھی راستے میں پھنس گئی ۔ دلہنیا لینے جانے والے دلہے کو راستے میں ہی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ گیا ۔ باراتیوں کا کہنا ہے کہ کئی گھنٹے سے ٹریفک جام میں موجود ہیں۔ خیال رہے کہ تحریک لبیک کے کارکنان کے دھرنوں اور احتجاج کے باعث پنجاب بھر میں سڑکیں بند ہونے کی وجہ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :