شریف خاندان نے عدلیہ اور اہم اداروں کے خلاف مشن چار شروع کر دیا ہے

ہفتہ 25 نومبر 2017 14:04

شریف خاندان نے عدلیہ اور اہم اداروں کے خلاف مشن چار شروع کر دیا ہے
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔25نومبر2017ء):شریف خاندان نے عدلیہ اور اہم قومی اداروں کے خلاف مشن تھری کے بعد مشن فور شروع کر دیا ہے ۔نواز شریف کے بعد دیگر رہنماء بھی اداروں پر تنقید کریں گے اور اہم اداروں کے خلاف پراپیگنڈا کرنے کے حوالے سے کام شروع کر دیا ہے اس ضمن میں اپنے ساتھ ساتھ تین نجی چینل کو اپنے ساتھ ملانے کے لئے بھی کام کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

قومی اخبار کے مطابق اس حوالے سے مریم نواز اور نواز شریف کے قریبی عزیز کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے اور جنوری تک مہم کو عروج تک پہنچایا جائے گا اور ادارے ان کی بات ماننے پر مجبور ہو جائیں گے جبکہ مریم نواز کا میڈیا سیل دوبارہ سے متحرک ہو گیا ہے جو اس بار بیرون ممالک سے کام شروع کرئے گا ۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کے علاوہ دیگر رہنماؤں کی تنقید کے حوالے سے کوئٹہ جلسے میں عمل شروع کرایا جائے گا اور اس کے بعد خیبر پختوانخوا میں بھی یہی عمل دہرایا جائے گا اور رہنماؤں کا واضح طور کہہ دیا گیا ہے کہ اب کوئی بھی مصلحت سے کام نہیں لے گا اور اس میں جو بھی سستی سے کام دکھائے گاجوہ ہماری جماعت میں نہیں رہے گا ۔