فیض آباد انٹر چینج پر دھرنے کے مظاہرین پر شیلنگ ،ْ دھواں گھروں میں داخل ،ْ شہری بھی متاثر ہوئے

ہفتہ 25 نومبر 2017 13:40

اسلام آباد/ راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2017ء)اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والے فیض آباد انٹر چینج پر دھرنے کے مظاہرین پر شدید شیلنگ کا دھواں فیض آباد کے قریبی گھروں میں داخل ہوگیا جس کے باعث شہری بھی شدید متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو فیض آباد انٹر چینج پر دھرنے کے مظاہرین کو منتشر کر نے کیلئے پولیس اور ایف سی کی جانب سے آنسو گیس سے شیلنگ کی گئی جس کے باعث فیض آباد کے قریب رہائشی گھروں میں شیلنگ کا دھواں داخل ہوگیا جس کے باعث شہری متاثر ہوئے ۔مکین محمد اکرم نے بتایا کہ ہمارے گھروں کے اندر دھواں آ گیا ہے ،ْسانس لینے میں شدید دشواری پیش آ ئی ۔