مظاہرین کیخلاف آپریشن کے دور ان قریب واقع مدرسے سے سو سے زائد طلباء مظاہرین میں شامل ہوئے

ہفتہ 25 نومبر 2017 13:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2017ء) اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والے فیض آباد انٹر چینج پر موجود مذہبی جماعت کے مظاہرین کیخلاف آپریشن کے دور ان قریب واقع مدرسے سے سو سے زائد طلباء مظاہرین میں شامل ہوئے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق فیض آباد کے قریب واقع ایک مدرسہ سے سوسے زائد طلبا باہر نکل آئے ۔ انھوں نے فیض آباد کے پل پر دھرنا دینے والے مظاہرین کے ساتھ مل کر پولیس پر پتھراؤ شروع کیا جس کے بعد پولیس پسا ہونے پر مجبور ہو ئی تاہم بعد میں پولیس نے صورتحال پر کنٹرول کرلیا ۔