طاقت کا استعمال کرکے حکومت نے معاملے کو الجھا دیا ہے ،ْ سراج الحق

ہفتہ 25 نومبر 2017 13:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2017ء) جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ طاقت کا استعمال کرکے حکومت نے معاملے کو الجھا دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ دھرنے کے خلاف طاقت کا استعمال کرکے حکومت نے معاملے کو الجھا دیا ہے ،ْحکومت کو افہام و تفہیم کا راستہ نہیں چھوڑنا چاہیے تھا۔ طاقت کے استعمال سے معاملات حل ہونے کی بجائے مزید خراب ہوتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری تھی کہ ختم نبوت کے خلاف ہونے والی سازش بے نقاب کرتی اور جب تک ختم نبوت کے حلف میں ترمیم کرنے والوں کو سزا نہیں ملتی عوام مطمئن نہیں ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :