دھرنا مظاہرین کا چوہدری نثار کے گھر پر بھی پتھراؤ

ہفتہ 25 نومبر 2017 13:21

دھرنا مظاہرین کا چوہدری نثار کے گھر پر بھی پتھراؤ
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔25نومبر2017ء) :تحریک لبیک کے شرکاء مشتعل ہو چکے ہیں جس کے باعث چوہدری نثار کے گھر پر بھی پتھراؤ کیا جا رہا ہے ،میڈیا تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار کے گھر کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے ، اپریشن 5گھنٹے جاری رہنے کے بعد وقتی طور پر روک دیا گیا ہے اور فوج کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے لیکن ابھی فوج کو طلب کرنے کے بارے میں حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ اسلام آباد شیلنگ کے نتیجے میں 16پولیس اہلکار زخمی ہو چکے ہیں جن کو ہسپتال منتقل کیا دیا گیا ہے وہاں ان کو طبعی امداد فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ جھڑپ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار بھی شہید ہو گیا ہے۔مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں