فیض آباد دھرنا مظاہرین کا چوہدری نثار کے گھر کے باہر پتھرائو ‘ شدید احتجاج ،پولیس نے مظاہرین کو منتشر کر دیا

ہفتہ 25 نومبر 2017 13:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2017ء) فیض آباد دھرنا مظاہرین نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے گھر کے باہر پتھرائو کیا ‘ مظاہرین نے گھر کے باہر شدید احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے شیلنگ کی اور مظاہرین کو چوہدری نثار کے گھر سے دور کر دیا۔ ہفتہ کو فیض آباد کے دھرنا مظاہرین نے چوہدری نثار کے گھر کے باہر احتجاج کیا۔ چوہدری نثار کا گھر فیض آباد کے بالکل نزدیک واقع ہے۔ مظاہرین نے چوہدری نثار کے گھر پر پتھرائو کیا ‘ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے شیلنگ کی۔ …