دھرنے کیخلاف آپریشن ،مری آنے جانیوالے تمام راستے بند، متعدد سیاح پھنس گئے، ٹریفک نظام درہم برہم

مری میں مذہبی جماعتوں کا احتجاج ، بھوربن‘ اپر دیول اور کوہالہ روڈ بلاک

ہفتہ 25 نومبر 2017 13:10

دھرنے کیخلاف آپریشن ،مری آنے جانیوالے تمام راستے بند، متعدد سیاح پھنس ..
مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2017ء) اسلام آباد انتظامیہ نے مری آنے اور جانے والے تمام راستے فیض آباد میں تحریک لبیک یا رسول اللہؐ کے دھرنے کے خلاف جاری آپریشن کے باعث بند کر دئیے ‘ راستے بندہونے کے باعث سیاح پھنس گئے اور ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ مری میں مذہبی جماعتوں نے احتجاج کرتے ہوئے بھوربن‘ اپر دیول اور کوہالہ روڈ بلاک کر دی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو فیض آباد دھرنے میں پولیس آپریشن کے بعد کشیدگی کے باعث ضلعی انتظامیہ نے بہارہ کہو سے مری آنے اور جانے و الے راستے بند کر دئیے۔ راستے بندہونے کے باعث سیاح گاڑیوں میں محصور ہو گئے اور ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ سڑکوں کی بندش کے باعث درجنوں سیاح پھنس گئے۔ مری میں مذہبی جماعتوں نے احتجاج کرتے ہوئے بھوربن ‘ اپر دیول اور کوہالہ روڈ بلاک کر دی۔ …

متعلقہ عنوان :