میراکو شادی پاکستان کا اہم مسئلہ بن گیا‘ شادی روکنے کیلئے لاہورہائی کورٹ میں درخواست دائر

ہفتہ 25 نومبر 2017 13:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2017ء) اسکینڈل کوئین اداکارہ میرا کی شادی روکنے کے لیے انکے شوہر ہونے کیدعویدار عتیق الرحمان نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔عتیق الرحمان نے موقف اختیار کیا ہے کہ میراکی شادی کی باتیں گردش کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

عدالت عالیہ فیملی عدالت کے فیصلے تک اداکارہ کو شادی سے روکنے کے احکامات جاری کردیے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اداکارہ میرامیری بیوی ہے،اسے کسی صورت نہیں چھوڑنا چاہتا۔عتیق الرحمان نے استدعا کی کہ عدالت میراکوتکذیب نکاح کیس کے فیصلے تک شادی سیروکنے کاحکم جاری کرے۔

متعلقہ عنوان :