ماہرہ خان نے سنسر بورڈ کا مذاق اڑانا شروع کر دیا

ہفتہ 25 نومبر 2017 13:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2017ء) مایہ ناز پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اپنی فلم ’ورنہ‘ ریلیز ہونے کے بعد سنسر بورڈ کا کا مذاق بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق ماہرہ خان نے ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ کے ذریعے اپنی فلم پر لگائی جانے والی پابندی پر سینٹرل بورڈ آف فلم سنسرز کا مذاق اڑایا ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے اپنی فلم پر تنقیدی انداز میں ایک ڈس کلیمر دیا۔ڈس کلیمر میں فلم ورنہ کے لیے کہا گیا کہ ’اس فلم میں جو کچھ بھی ہے وہ تصوراتی ہے، تصوراتی اس لیے کیوں کہ حقیقت اگر بتائی جائے یا دکھائی جائے تو وہ بہت کڑوی ہے، اس فلم میں دکھائے جانے والے ایونٹس مذاق ہیں، کیوں کہ ہمارے ملک میں ایسا کچھ نہیں ہورہا‘۔