پاکستان کی فلم انڈسٹری دوبارہ اپنے پائو ں پر کھڑی ہو چکی ہے‘پرویز بٹ

سینسربورڈ نئی فلمیوں پر سیاسی و سفارشی بنیادوں پر قینچی چلانا بن کری:سینئر اداکار

ہفتہ 25 نومبر 2017 13:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2017ء) فلم اور ٹی وی کے نامور اداکارہ پرویز بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری دوبارہ اپنے پائو ں پر کھڑی ہو چکی ہے۔ہماری فلمیںبالی وڈ کے مقابلے میں آگے نکل چکی ہیں۔شعیب منصور کی فلم’’ورنہ‘‘نے چند دنوں میں ہی اپنی کامیابی کا لوہا منوالیا ہے۔

(جاری ہے)

سینسر بورڈ کی جانب سے قینچی بھی چلا دی گئی ہے لیکن اس کے باوجود فلم کا بزنس متاثر نہیں ہوا۔خواتین کو یہ فلم لازمی دیکھنی چاہیے۔ایک انٹرویو میںانہوں نے کہا وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کو سینسر بورڈ میں غیر جانبدار لوگوں کو رکھناچاہیے جو سیاسی اور سفارشی بنیادوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اوربلاوجہ فلمیں پر قینچی نہ چلائیں ۔

متعلقہ عنوان :