خا دم حسین رضوی نے فروز پور روڈ پر ملنے والی 50ایکڑ زمین کے بارے میں بتا دیا

ہفتہ 25 نومبر 2017 12:54

خا دم حسین رضوی نے فروز پور روڈ پر ملنے والی 50ایکڑ زمین کے بارے میں بتا ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔25نومبر2017ء):تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی نے کہا ہے کہ مجھے جو 50ایکڑ زمین فروز پور روڈ پر دی گئی ہے وہ مجھے میرے ذاتی مقصد کے لئے نہیں دی تھی بلکہ وہ زمین دارالعلوم انجمن نعمانیہ کو دی گئی تھی جس کا ٹھیکہ آج بھی مدرسوں کو آتا ہے اور وہاں پر بھی طلباء دینی تعلیم حاصل کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ زمین 1887میں ہی دارالعلوم انجمن نعمانیہ کے نام کی گئی تھی ان مدرسوں میں خطاب کے لئے اعلی شخصیات بھی آتی رہی ہیں ۔علامہ اقبال بھی اس مدرسے کے سالانہ اجلاس میں شرکت کرتے رہے ہیں ۔ مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں