پیمرا نے میڈیا پر فیض آباد آپریشن کی لائیو کوریج سے روک دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 25 نومبر 2017 12:47

پیمرا نے میڈیا پر فیض آباد آپریشن کی لائیو کوریج سے روک دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 نومبر 2017ء) : پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ٹی وی چینلز کو فیض آباد آپریشن کی لائیو کوریج سے روک دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پیمرا نے تمام ٹی وی چینلز کو فیض آباد میں تحریک لبیک کے مظاہرین کے خلاف پولیس اور ایف سی کے آپریشن کی لائیو کوریج سے روک دیا ہے ۔ پیمرا کا کہنا ہے کہ آپریشن کی لائیو کوریج سے عوام نے خوف و ہراس پھیل رہا ہے۔

(جاری ہے)

پیمرا حکام کے مطابق میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ 2015کے تحت آپریشن کی لائیو کوریج نہ کرے۔ احکامات اسلام آباد انتظامیہ کی درخواست پر جاری کیے گئے ہیں۔ پیمرا حکام نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پوزیشنز براہ راست نہ دکھائی جائیں۔ پیمرا نے تمام ٹی وی چینلز کو اپنے اسٹاف کی سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کی۔ یاد رہے کہ اسلام آباد میں تحریک لبیک کے دھرنے کے مظاہرین کے خلاف پولیس نے آج صبح آپریشن کا آغاز کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :