کشمیری تنازعہ کشمیر کے حل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، دختران ملت

ہفتہ 25 نومبر 2017 12:40

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2017ء) مقبوضہ کشمیر میں دختران ملت نے بھارتی مصالحت کار دنیشور شرما کے مقبوضہ علاقے کے دوروں کو ایک بے سود مشق قرار دیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق دختران ملت کی جنرل سیکرٹری ناہیدہ نسرین نے سرینگر میںجاری ایک بیان میں کہا کہ نام نہاد بھارتی مصالحت کار دنیشور شرما دوسری مرتبہ مقبوضہ وادی کے دورے پر آئے ہیں تاہم بھارت کو یہ بات ذہن نشین کرنا ہو گی کہ تنازعہ کشمیر کے حوالے سے کشمیریوں کا موقف بالکل واضح ہے کہ جب تک اس مسئلے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل نہیں کیا جاتا، کشمیر ی چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

ناہیدہ نسرین نے کہا کہ بھارت تنازعہ کشمیرکو حل نہیں کرنا چاہتا بلکہ مصالحت کاروں کو بھیج کر وہ دراصل اپنے غیر قانونی قبضے کو مضبوط بنا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :