مقبوضہ کشمیر، ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن کا غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کی حالت زار پر اظہار تشویش

ہفتہ 25 نومبر 2017 12:40

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2017ء) مقبوضہ کشمیر میں ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے مختلف جیلوں خاص طور پر نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کی حالت پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی طرف سرینگر میں جاری بیان میں کہا گیا کہ تہاڑ جیل میں نظر بند کشمیری مزاحمتی رہنمائوں کو غیرانسانی سلوک کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ شبیر احمد شاہ، پیر سیف اللہ، نعیم احمد خان ، ظہور احمد وٹالی اور دیگر نظر بندوں کو عدالتی احکامات کے باجود علاج کے لیے ہسپتال منتقل نہیں کیا جا رہا۔ بیان میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل ، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس سے اپیل کی گئی کہ وہ معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے نظر بندوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھارت پر دبائو ڈالیں۔

متعلقہ عنوان :