پیمرا نے میڈیا کوفیض آباد آپریشن کی لائیو کوریج سے روک دیا

میڈیاکوڈ آف کنڈکٹ 2015ء کے تحت لائیو کوریج بند کرے،میڈیاہاؤسز صرف اپنے سٹاف کی سکیورٹی یقینی بنائے ۔پیمراکانوٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 25 نومبر 2017 12:33

پیمرا نے میڈیا کوفیض آباد آپریشن کی لائیو کوریج سے روک دیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 نومبر2017ء ) : پیمرا نے میڈیا کوفیض آبادآپریشن کی لائیو کوریج سے روک دیاہے، میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ 2015ء کے تحت لائیو کوریج بند کرے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پیمرا نے میڈیا کوفیض آبادآپریشن کی لائیو کوریج سے روک دیاہے۔ پیمرا نے حکم جاری کیاہے کہ میڈیاہاؤسزکوچاہیے کہ میڈیادارے صرف اپنے نمائندوں اور سٹاف کی سکیورٹی یقینی بنائے ۔

(جاری ہے)

تاہم ،میڈیاکوڈ آف کنڈکٹ 2015ء کے تحت لائیو کوریج بند کرے۔واضح رہے جب فورسز آپریشن کررہی ہوتی ہیں تومیڈیاکوکوڈ آف کنڈکٹ 2015ء کے تحت لائیو کوریج کرنے پرپابندی عائد ہے۔لیکن تمام میڈیاصبح سے ہی لائیو کوریج کررہاتھا جس سے سکیورٹی فورسز کواپنی پوزیشن ظاہرکرنے یا نہ کرنے میں مشکلات کاسامناتھا۔لیکن اب پیمرا نے تمام حالات کومدنظر رکھتے ہوئے فوری لائیو کوریج روکنے سے منع کردیاہے۔پیمراکی جانب سے ممکنہ طورپرلائیو کوریج کرنے والے میڈیاچینلزکے خلاف کاروائی بھی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :