جامعہ پشاور کے سنڈیکیٹ نے 3ارب 58کروڑ کا نظر ثانی شدہ بجٹ منظور کرلیا

تنخواہوں کیلئے ایک ارب 87کروڑ جبکہ پنشن کیلئے 79کروڑ روپے مختص

ہفتہ 25 نومبر 2017 12:30

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2017ء) پشاور یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ نے مالی سال 2017-18ء کے لیے تین ارب 58کروڑ روپے کے نظرثانی شدہ بجٹ کی منظوری دیدی۔ سنڈیکیٹ کا اجلاس گزشتہ روز وائس چانسلر ڈاکٹر محمدآصف خان کی زیرصدارت منعقدہوا جس میں جامعہ کی ٹریژررعائشہ سلمان نے بجٹ پیش کیا۔

(جاری ہے)

بجٹ کے مطابق یونیورسٹی کو اپنے وسائل سے ایک ارب 47کروڑ روپے حاصل جبکہ ہائیرایجوکیشن کمیشن سے گرانٹ کی شکل میں ایک ارب 71کروڑ روپے وصول ہوں گے۔

بجٹ میں ایک ارب 87کروڑ روپے تنخواہوں اور 79کروڑ روپے پنشن کی ادائیگی کیلئے مختص ہونگے۔ یونیورسٹی کالجز اور سکولز کے اخراجات سمیت 73کروڑ روپے خسارے کا سامناہوگا۔واضح رہے کہ تنخواہ ‘ پنشن اور مختلف الائونسز میں اضافے کی مدمیں یونیورسٹی کے مالی سال 2016-17ء اور 2017-18ء کے 52کروڑ روپے ہائیرایجوکیشن کمیشن کے ذمے واجب الاداہیں۔

متعلقہ عنوان :