کوہاٹ یونیورسٹی میں اسلامی بینکاری بارے سیمینار کا انعقاد

ہفتہ 25 نومبر 2017 12:30

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2017ء)کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈیپارٹمنٹ آف اکنامکس کے زیر اہتمام اسلامی بینکاری کے حوالے سے ایک روزہ سیمینار کسٹ افتخار آڈیٹوریم ہال میں ہوا۔

(جاری ہے)

سیمینار سٹیٹ بینک اور بینک آف خیبر کے تعاون سے منعقدکیاگیا جس میں بڑی تعداد میں طلباء وطالبات نے حصہ لیا۔ سیمینار کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمدجمیل احمد تھے۔