موسمی تغیرات بارے زرعی یونیورسٹی کی بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر

ہفتہ 25 نومبر 2017 12:30

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2017ء)زرعی یونیورسٹی پشاور میں کلائمیٹ چینج سنٹر اور شعبہ ایگزانومی کے زیر اہتمام موسمیاتی تبدیلی اور اس کے زرعی پیداوار پر منفی اثرات کے بارے میں تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی۔

(جاری ہے)

کانفرنس کا افتتاح وائس چانسلر ڈاکٹر ظہوراحمدسواتی نے کیاجبکہ آرگنائزرز کے فرائض سنٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمدذوالفقار اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر اکمل نے انجام دیئے۔ کانفرنس میں چین اور جرمنی سمیت چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر سے ممتاز ماہرین نے شرکت کی، اس دوران متعدد ورکشاپس کا اہتمام اور 50سے زائد ریسرچ پیپرز پیش کیے گئے۔