جامعہ پشاور کی تدریسی شعبوں کے نئے سربراہوں کی تقرری کی توثیق

ہفتہ 25 نومبر 2017 12:30

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2017ء) پشاور یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ نے جامعہ کے تدریسی شعبوںکے نئے سربراہوں کی تقرری کی توثیق کردی۔

(جاری ہے)

ان میں شعبہ انوائرمنٹل سائنسز کے ڈاکٹر حزب الله خان، سوشل ورک کے ڈاکٹر رشیدخان‘ آئی ایم ایس کے ڈاکٹر سجاد احمدخان‘ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سنٹر کی ڈاکٹر نورجہان، انگلش کی پروفیسر روبینہ رحمان، شعبہ سوشیالوجی کے ڈاکٹر نیاز محمد ‘پشتو کے ڈاکٹر روح الله ‘جغرافیہ کی ڈاکٹر عفت تبسم اور باٹنی کے ڈاکٹر محمدابرار شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :