اسلام آباد کے بعد کراچی میں بھی دھرنے والوں کے خلاف اپریشن جاری

ہفتہ 25 نومبر 2017 12:23

اسلام آباد کے بعد کراچی میں بھی دھرنے والوں کے خلاف اپریشن جاری
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔25نومبر2017ء):اسلام آباد کے بعد کراچی میں بھی دھرنے والوں کے خلاف آپریشن جاری ہو گیا ہے کراچی کے تمام اسپتالوں میں بھی ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے مظاہرین نے کراچی شارع فیصل دونوں اطراف سے بند کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے مذاکرات کی تمام کوشش ختم کر دی گئی ہیں حکومت نے فیصلہ کر لیا ہے کہ دھرنے کے شرکاء کے خلاف اپریشن ہی کیا جائے گا جبکہ کراچی میں اسٹار گیٹ کے قریب مطاہرین جمع ہو گئے ہیں اوراسلام آباد میں دھرنے والوں کے خلاف اپریشن جاری ہے۔

حکومت نے پورے ملک میں تحریک لبیک کے مظاہرین کو گھر تک پہنچانے کا فیصلہ کر لیا ہے ،اس وقت لاہور ،اسلام آباداور کراچی میں مظاہرے کرنے والوں کے خلاف حکومت حرکت میں آ گئی ہے دھرنے کے شرکاء پر شیلنگ جاری ہےِ ۔کراچی میں بھی مزید نفری طلب کر لی گئی ہے ۔