پولیس نے فیض آباد دھرنے کے خلاف آپریشن عارضی طور پر روک دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 25 نومبر 2017 12:04

پولیس نے فیض آباد دھرنے کے خلاف آپریشن عارضی طور پر روک دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 نومبر 2017ء) : پولیس نے فیض آباد میں تحریک لبیک کے دھرنےکے خلاف آپریشن کا آغاز آج صبح سات بجے کیا ۔ آپریشن میں مظاہرین کو منشتر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی گئی ۔ آپریشن کے دوران 300 سے زائد مظاہرین کو گرفتار بھی کیاگیا ۔

(جاری ہے)

تاہم اب پولیس نے آپریشن کو عارضی طور پر روک دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق پولیس نے آپریشن عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ البتہ آپریشن روکنے کی وجہ سے آگاہ نہیں کیا۔دوسری جانب پمز اسپتال میں زخمیوں کی تعداد 75 ہو گئی ہے ۔زخمیوں میں 31 پولیس اہلکار،14 ایف سی اہلکار اور 30 سے زائد مظاہرین شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :