پاکستان کلبھوشن کی اہلیہ، والدہ کی سکیورٹی کی ضمانت دے،بھارت

کلبھوشن کی اہلیہ اور والدہ کے ہمراہ اسلام آباد میں انڈین ہائی کمیشن کا ایک آفیشل بھی موجود ہو گا،ترجمان

ہفتہ 25 نومبر 2017 12:00

پاکستان کلبھوشن کی اہلیہ، والدہ کی سکیورٹی کی ضمانت دے،بھارت
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2017ء) بھارت نے پاکستان سے کہا ہے کہ انڈین جاسوس کلبھوشن جادھو سے ملاقات کے لیے ان کی اہلیہ اور والدہ صرف اس وقت آئیں گی جب پاکستان ان کی حفاظت کی ضمانت دے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ بھارت نے پاکستان کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کلبھوشن کی اہلیہ اور والدہ کے ہمراہ اسلام آباد میں انڈین ہائی کمیشن کا ایک آفیشل بھی موجود ہو گا۔

ترجمان روایش کمار نے کہا کہ ہم نے پاکستان سے کہا ہے کہ کلبھوشن کی اہلیہ اور اپنی ساس کے ہمراہ ملاقات کے لیے آنا چاہتی ہیں۔تاہم انھوں نے کہا کہ انڈیا نے کلبھوشن کی اہلیہ اور والدہ کے پاکستان جانے کے حوالے سے تین شرائط رکھی ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت نے حکومت پاکستان ان دونوں کی پاکستان میں حفاظت اور سکیورٹی کی ضمانت دے۔ اور ان دونوں کے پاکستان میں رہنے کے دوران ان سے نہ پوچھ گچھ کی جائے گی اور نہ ہی ہراساں کیا جائے گا۔

اور ہم نے مزید کہا کہ انڈین ہائی کمیشن سے ایک سفارتکار کو اجازت دی جائے کہ وہ ہر وقت ان دونوں کے ہمراہ رہے بشمول ملاقات کے۔ترجمان نے مزید کہا کہ کلبھوشن اور ان کے خاندان کے درمیان ملاقات سے پاکستان ویانا کنونشن کی خلاف ورزی سے مستثنیٰ قرار نہیں دیا جا سکتا۔

متعلقہ عنوان :