فیض آباد میں دھرنا مظاہرین کے خلاف آپریشن ، لاہور میں بھی جھڑپیں شروع

پنجاب اسمبلی کے باہر پولیس اور مظاہرین کے مابین تصادم

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 25 نومبر 2017 11:54

فیض آباد میں دھرنا مظاہرین کے خلاف آپریشن ، لاہور میں بھی جھڑپیں شروع
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 نومبر 2017ء) : فیض آباد میں تحریک لبیک دھرنے کے مظاہرین کے خلاف آج پولیس نے آپریشن کیا ۔ فیض آباد میں مظاہرین کے آپریشن کے بعد ملک بھر میں تحریک لبیک کے حامی سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور میں بھی پنجاب اسمبلی کے باہر پولیس اور مظاہرین میں تصادم ہوا۔ پولیس کی بھاری نفری پنجاب اسمبلی کے باہر تعینات کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :