لاہور سے تمام احباب دوست جلد از جلد داتا دربار کی جانب روانہ ہوں،خادم حسین رضوی

ہفتہ 25 نومبر 2017 11:53

لاہور سے تمام احباب دوست جلد از جلد داتا دربار کی جانب روانہ ہوں،خادم ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔25نومبر2017ء) :تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی نے سوشل میڈیا کے ذریعے احباب دوست کو جلد از جلد داتا دربار پہنچنے کی تلقین کی ہے جبکہ جامعہ نظام رضویہ کی جانب سے بہت بڑا قافلہ داتا دربار کی طرف روانہ ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ سڑکیں بند کر کے پورے ملک کو جام کر دیا جائے جب تک میں حکم نہیں دیتا اس وقت تک راستے بند ہی رکھے جائیں ،واضح رہے کہ تحریک لبیک کی خلاف اپریشن شروع ہو گیا ہے اور دھرنے کے شرکاء پر شدید شیلنگ کی جا رہی ہے ۔ شیلنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار بھی شہید ہو گیا ہے۔