ویلکم ٹو دی جنگل بیس دسمبر کو سنیماؤں کی زینت بنائی جائے گی

ہفتہ 25 نومبر 2017 11:50

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2017ء)ایکشن ایڈونچر فلم جمانجی کا دوسرا حصہ ،ْ ویلکم ٹو دی جنگل ،ْ بیس دسمبر کو سنیماؤں کی زینت بنائی جائے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپور ٹ کے مطابق جمانجی ویلکم ٹو دی جنگل کی کہانی ہے چار طالب علموں کی جنہیں اسکول کے تہہ خانے سے ملتا ہے پراسرار ویڈیو گیم جمانجی جوان کی عمر بڑھاکر انہیں جنگل میںپہنچا دیتا ہے ۔اس طلسماتی کھیل سے باہر آنے کیلئے انہیں پھر سے انہی حالات سے گزرنا پڑتا ہے جو برسوں پہلے ایلن کے سامنے تھے۔ فلم کی نمایاں اسٹار کاسٹ میں راک بھی شامل ہیں جبکہ فلم بیس دسمبر کو سینمائوں کی زینت بن جائیگی ۔