راج کمار رائو نے فلم ’نیوٹن‘ کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

ہفتہ 25 نومبر 2017 11:50

برسبین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2017ء) ایشیا پیسیفک اسکرین ایوارڈز میں بھارتی اداکار راج کمار رائو نے فلم ’نیوٹن‘ کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے شہر برسبین میں2017 ایشیا پیسیفک اسکرین ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی جہاں 70 سے زائد ممالک کی فلمیں نامزد کی گئی تھیں جس میں بھارتی فلم ’نیوٹن‘ بھی شامل تھی اور بالی ووڈ اداکار راج کمار رائو نے فلم ’نیوٹن‘ کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ جیت کر سب کو حیران کردیا۔

راج کمار رائونے سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فلم ’نیوٹن‘ کی وجہ سے بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتا ہے جبکہ اس کامیابی پر اپنی ماں اور ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اپنے خوابوں کے پیچھے مت بھاگو کیونکہ وہ اکثر حقیقت کا روپ نہیں دھارتے۔واضح رہے کہ فلم ’نیوٹن‘ بہترین کہانی کی وجہ سے اب تک متعدد ایوارڈز جیت چکی ہے اور فلم 2018 کے آسکر ایوارڈ کے لئے بھی نامزد ہو چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :