فلم اسمال ٹائون کرائم کا نیاٹریلر جاری

فلم آئندہ چند روز میں سینما گھروں کی زینت بنے گی

ہفتہ 25 نومبر 2017 11:50

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2017ء) ہالی ووڈڈرامہ فلم اسمال ٹائون کرائم کا نیا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایشوم نیمزکی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے سابق پولیس اہلکار کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک خاتون کی لاش ملنے پر اس کے قاتلوں کی تلاش میں نکل پڑتا ہے اور اس ہی دوران اس کا خاندان مشکلات کا شکار ہوجاتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں جان ہاکس،اوکتاویا اسپینسر،اینتھونی اینڈرسن،کلفٹن کولنز،سیٹی لوٹز،مائیکل ورٹن اور جیمز لیفرٹے سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔جان جے کیلے کی پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم آئندہ چند روز میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :