چین سنیما کی پیشکش نئی ایکشن ایڈونچرسائنس فکشن فلم بلیڈنگ اسٹیل کا سنسنی خیز ٹریلر جاری

ہفتہ 25 نومبر 2017 11:50

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2017ء) چین سنیما کی پیشکش نئی ایکشن ایڈونچرسائنس فکشن فلم بلیڈنگ اسٹیل کا سنسنی خیز ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی شہرت کے حامل پروڈیوسر و ڈائریکٹرلی جیا زینگ کی ایکشن پیک فلم میں معروف چینی اداکار جیکی چین ایکشن میں دکھائی دینگے جو جرائم پیشہ افراد کے خطرناک گینگ کا پیچھا کرتے ایک ایجنٹ کے کردار میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

خطرناک اسٹنٹس اور شاندار ایکشن کی عکاسی کرتی اس فلم کی دیگر کاسٹ میں کولن میلوے،ڈیمیئن گاروے، شو لو، بروکلن ایلن، ڈیوڈ ٹوروک اورکیتھلین بوئے سمیت دیگر کئی اداکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہونگے۔سنسی خیز منا ظر سے بھرپور یہ سائنس فکشن ایکشن فلم رواں سال22دسمبر کوچین میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :