ہالی ووڈ ڈرامہ فلم یو ور نیور رئیلی ہیئرکانیا ٹریلر جاری کردیا گیا

روسا ایٹب کی پروڈیوس کردہ فلم23فروری 2018کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

ہفتہ 25 نومبر 2017 11:50

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2017ء) ہالی ووڈ ڈرامہ فلم یو ور نیور رئیلی ہیئرکانیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لین رمسے کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی گمشدہ لڑکی کے گرد گھوم رہی ہے جس کی تلاش کیلئے ایک شخص ریسکیو مشن پر روانہ ہوجاتا ہے جہاں اس کا سامنا ایک طاقتور مافیا سے ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کاسٹ میں جوکوئن فیونکس، ایلکس مینیٹ، جوہن ڈومن، جوڈتھ رابرٹس اور ایلسینڈرو نوولا سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔روسا ایٹب کی پروڈیوس کردہ یہ فلم23فروری 2018کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :