ْبھارتی یونیورسٹی بھی شاید سلمان خان کی مداح نکلی ،ْ دبنگ خان کی تصویر والی ڈگری جاری کردی

ہفتہ 25 نومبر 2017 11:50

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2017ء) بھارتی یونیورسٹی بھی شاید سلمان خان کی مداح نکلی ،ْ دبنگ خان کی تصویر والی ڈگری جاری کردی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آگرہ یونیورسٹی نے بے اے سال اوّل میں کامیاب ہونے والے طالبعلم کی مارکس شیٹ بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی تصویر کے ساتھ جاری کردی۔رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی کے اس غلطی پر تحقیقات جاری ہیں جبکہ سلمان خان کی تصویر والی ڈگری سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :