بالی وڈ فلمساز راکیش روشن نے ور اسٹائل اداکار نواز الدین صدیقی کو فلم ’کرش 4‘ میں کاسٹ کرلیا

نواز الدین صدیقی جلد ہی فلم سائن کرلیں گے ،ْ فلم کی شوٹنگ بھی اگلے سال شروع کی جائے گی ،ْبھارتی میڈیا

ہفتہ 25 نومبر 2017 11:50

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2017ء) بالی وڈ فلمساز راکیش روشن نے ور اسٹائل اداکار نواز الدین صدیقی کو فلم ’کرش 4‘ میں کاسٹ کرلیا۔میڈیار پورٹ کے مطابق نواز الدین صدیقی نے فلمی کیرئیر میں کئی طرح کے کردار کیے ہیں جس میں ہیرو ،ْولن اور دیگر کردار شامل ہیں۔نواز الدین صدیقی کا شمار بھی ان چند فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے تینوں خانز کے ساتھ فلموں میں کام کیا ہے تاہم اب انہیں ایک اور بڑے اداکار کے مدمقابل کاسٹ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہریتھک روشن کی فلم ’کرش‘ سیریز کے 4 سیکوئل کے اسکرپٹ پر کام تیز کر دیا گیا اور ساتھی ہی فلم کی تیاریاں بھی ہورہی ہیں۔فلم کے چوتھے سیکوئل میں فلمساز راکیش روشن نے ولن کے کردار کے لیے نواز الدین صدیقی کو پیش کش کی جس پر انہوں نے فلم میں کام کرنے کی حامی بھرلی ہے جس کے بعد دونوں اداکار پہلی بار کسی فلم میں ساتھ نظر آئیں گے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نواز الدین صدیقی جلد ہی فلم سائن کرلیں گے اور فلم کی شوٹنگ بھی اگلے سال شروع کی جائے گی۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی نواز الدین صدیقی فلم ’بدلہ پور‘ اور سلمان خان کی فلم ’کک‘ میں ولن کا روپ دھار چکے ہیں جبکہ ان فلموں میں نواز کی اداکاری نے ہیرو کے کرداروں کو بھی مات دیدی تھی۔

متعلقہ عنوان :