لاہور سے تحریک لبیک کے چار کارکن گرفتار، ایس ایس پی آپریشنز نے حکم نامہ جاری کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 25 نومبر 2017 11:40

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 نومبر 2017ء) : لاہور سے تحریک لبیک کے چار کارکنان کو گرفتارکر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق ایس ایس پی آپریشنز نے حکم نامہ جاری کیا ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ جہاں بھی مولوی حضرات احتجاج کے لیے اکٹھے ہوں انہیں فوری طور پر گرفتار کر لیا جائے۔ ایس ایس پی آپریشنز نے حکم دیا کہ فوری طور پر مظاہرین کو گرفتار کر کے احتجاج ختم کروایا جائے ۔ خیال رہے کہ اسلام آباد میں فیض آباد میں مظاہرین کے خلاف آج صبح سے آپریشن جاری ہے۔ جس کے باعث فیض آباد میں ہنگامہ آرائی اور میدان جنگ کا سماں ہے۔

متعلقہ عنوان :